اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے موجودہ چیئرمین قمر زمان چوہدری کے دور میں نیب میں 104 افسران کی تقرریاں میرٹ اور شفافیت پر کی گئیں۔جبکہ 137 افسران کو میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ترقی دی گئی۔ سپریم کورٹ میں گزشتہ ادوار میں نیب میں بھرتی کئے گئے افسران کا کیس چل رہا تھا۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان …
موجودہ چیئرمین کے دور میں نیب میں 104 افسران کی تقرریاں، 137 افسران کو ترقی میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے موجودہ چیئرمین قمر زمان چوہدری کے دور میں نیب میں 104 افسران کی تقرریاں میرٹ اور شفافیت پر کی گئیں۔جبکہ 137 افسران کو میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ترقی دی گئی۔ سپریم کورٹ میں گزشتہ ادوار میں نیب میں بھرتی کئے گئے افسران کا کیس چل رہا تھا۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے 2013ءمیں اپنے عہدے کا منصب سنبھالنے کے بعد جہاں نیب میں انہوں اور بہت ساری اصلاحات متعارف کرائیں وہاں انہوں نے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کا عزم کیا وار 2015ءمیں تقریباً 40ہزار درخواستوں میں سے 104 افسران کو نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے منتخب کیا اور پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں ان کو ملکی اور غیر ملکی سکالرز نے لیکچرز دیئے اور وائٹ کالر کرائمز کو حل کرنے کے لئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معلومات فراہم کیں یہاں پر امر قابل ذکر ہے کہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی بھانجی جو ان کے ساتھ گھر میں رہتی تھی اس کو بھی میرٹ پر نہ آنے کی وجہ سے منتخب نہیں کیا جو کہ ایمانداری ‘ میرٹ اور پروفیشنلزم کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔








