افغانستانی کرکٹ ٹیم جون میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، افغانستان دورے کے دوران 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی

کابل ۔ 30 مارچ (اے پی پی) افغانستانی کرکٹ ٹیم رواں برس جون میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، افغانستان کالی آندھی کے خلاف پہلی باہمی سیریز میں تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ ویسٹ انڈین ٹیم 2014ءسے کسی بھی ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی اور مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے کالی آندھی چیمپئنز …

کابل ۔ 30 مارچ (اے پی پی) افغانستانی کرکٹ ٹیم رواں برس جون میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، افغانستان کالی آندھی کے خلاف پہلی باہمی سیریز میں تین ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ ویسٹ انڈین ٹیم 2014ءسے کسی بھی ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی اور مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے کالی آندھی چیمپئنز ٹرافی میں بھی جگہ نہیں بنا سکی تھی۔ ابتدائی شیڈول کے تحت افغانستان نے دورے کے دوران پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا تھے تاہم شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور نئے شیڈول کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

Leave a Reply