ثانیہ مرزا میامی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں (آج)ایکشن میں دکھائی دیں گی

میامی ۔ 30 مارچ (اے پی پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں (آج) جمعہ کو ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ امریکہ میں رواں ایونٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی …

میامی ۔ 30 مارچ (اے پی پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں (آج) جمعہ کو ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ امریکہ میں رواں ایونٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار بربورا سٹرائیکووا کو سیمی فائنل میں سوئس کھلاڑی مارٹینا ہنگس اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چن ہاﺅ چنگ کا چیلنج درپیش ہو گا۔

Leave a Reply