اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) نیوٹیک اور برٹش کونسل کے مابین فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے برٹش کونسل سے دو رُکنی وفد نے ریجنل ڈائریکٹر ساﺅتھ ایشیاءمارک سٹیفنز کی قیادت میں نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ سے نیوٹیک ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ اجلاس میں ذوالفقار چیمہ نے قومی سطح پر مرکزی ادارے کی حیثیت سے نیوٹیک …
برٹش کونسل کے دو رُکنی وفد کی نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) نیوٹیک اور برٹش کونسل کے مابین فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے برٹش کونسل سے دو رُکنی وفد نے ریجنل ڈائریکٹر ساﺅتھ ایشیاءمارک سٹیفنز کی قیادت میں نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ سے نیوٹیک ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ اجلاس میں ذوالفقار چیمہ نے قومی سطح پر مرکزی ادارے کی حیثیت سے نیوٹیک کے کردار اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور نیوٹیک کے ٹیووٹ سیکٹر کو فعال بنانے کیلئے لئے جانے والے مختلف اقدامات و اصلاحات کے بارے میں بتایا ۔ اجلاس میں موجودہ سسٹم میں مزید بہتری لانے کیلئے اشتراک و تعاون کے مختلف پہلوﺅں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔








