ڈی جی احتساب کمیشن کی تعیناتی فی الفور کی جائے، امیر مقام تلاشی کامطالبہ کرنے والے خودتلاشی دینے سے کتراتے ہیں، شمولیتی تقریب سے خطاب پشاور۔30مارچ(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ملاکنڈڈویژن کے سوئی گیس اوربجلی کے مسائل ترجیحات میںسرفہرست ہیں،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کادوبارہ سروے کیاجائےگااور اس میںملاکنڈڈویژن کے مستحق افرادکوشامل کیاجائیگا۔،ملاکنڈلیویزکیلئے دیگرسیکورٹی اداروںکی طرح مراعات دینے کیلئے اقدامات زیرغورہیںجسکی سمری وزارت سیفران سے وزارت خزانہ بھیج دی …
ڈی جی احتساب کمیشن کی تعیناتی فی الفور کی جائے، امیر مقام

مزید خبریں
ڈی جی احتساب کمیشن کی تعیناتی فی الفور کی جائے، امیر مقام
تلاشی کامطالبہ کرنے والے خودتلاشی دینے سے کتراتے ہیں، شمولیتی تقریب سے خطاب
پشاور۔30مارچ(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ملاکنڈڈویژن کے سوئی گیس اوربجلی کے مسائل ترجیحات میںسرفہرست ہیں،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کادوبارہ سروے کیاجائےگااور اس میںملاکنڈڈویژن کے مستحق افرادکوشامل کیاجائیگا۔،ملاکنڈلیویزکیلئے دیگرسیکورٹی اداروںکی طرح مراعات دینے کیلئے اقدامات زیرغورہیںجسکی سمری وزارت سیفران سے وزارت خزانہ بھیج دی گئی ہے اورجلدلیویزکونویدسنادیںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے درگئی ،ملاکنڈمیںایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق ممبرقومی اسمبلی حاجی محمدخان،صوبائی جائنٹ سیکرٹریمسلم لیگ ( ن )گل زمان،پاکستان مسلم لیگ (ن) ملاکنڈکے صدرایصال خان ،فریداللہ چیئرمین بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ بنااقتداراورممبرقومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی اورناظم کے نہ ہوتے ہوئے بھی ملاکنڈمیں پارٹی کی ساکھ کوکامیابی سے بحال اورفعال رکھنے پرکارکنوںکی خدمات قابل ستائش ہیںاور آئندہ انتخابات کے بعدبشمول خیبر پختونخواپورے ملک میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہوگی۔








