چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کو ہاﺅس آف کامنز کے سپیکر نے سپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ سے نوازا

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کو ہاﺅس آف کامنز کے سپیکر جان برکو ایم پی آر ٹی ہان نے سپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ سے نوازا۔ سپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ ایک بین الاقوامی ایوارڈ ہے جو ایک ایسی شخصیت کو دیا جاتا ہے جو اپنی قیادت اور ذاتی ہمت و حوصلے کے ذریعے جمہوری معاشرے کی ترقی میں بہترین کردار ادا کرے۔ یہ …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کو ہاﺅس آف کامنز کے سپیکر جان برکو ایم پی آر ٹی ہان نے سپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ سے نوازا۔ سپیکرز ڈیموکریسی ایوارڈ ایک بین الاقوامی ایوارڈ ہے جو ایک ایسی شخصیت کو دیا جاتا ہے جو اپنی قیادت اور ذاتی ہمت و حوصلے کے ذریعے جمہوری معاشرے کی ترقی میں بہترین کردار ادا کرے۔ یہ ایوارڈ ایسی شخصیت کی خدمات کو بھی سراہتا ہے جو وسیع معنوں میں جمہوری ترقی کیلئے انسانی حقوق، آزادی رائے، قانون کی حکمرانی، شفافیت اور کرپشن کے خلاف مہمات سمیت ملکی مفاد سے متعلق کسی بھی پہلو کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں مثبت کردار ادا کرے۔ ماروی میمن کو اس عظیم ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا اور پوری دنیا کی بہترین نامزد شخصیات کے ساتھ ایک مشکل مقابلے میں انہوں نے یہ ایوارڈ جیتا۔ ججوں نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت 5.3 ملین خواتین کو بااختیار بناتے ہوئے انہیں سہ ماہی بنیادوں پرغیر مشروط مالی معاونت فراہم کرنے پر ماروی میمن کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ پینل نے غربت سے مقابلہ کرنے اور دیہاتی علاقوں میں بچوں کی خوراک کے حوالے سے عمدہ خدمات پیش کرنے پر چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی تعریف کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply