واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

151
Rivers and reservoirs

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):واپڈانےمختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کےاعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ جمعے کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 57 ہزار500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 90 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 54 ہزار600 کیوسک اور اخراج 54 ہزار600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 23 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 23 ہزار 300کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد24ہزار100کیوسک اور اخراج15 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 65 ہزار400 کیوسک اور اخراج 38 ہزار300 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1518.70 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.063 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1196فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.037 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.30 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.107 ملین ایکڑ فٹ ہے۔