اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سرکاری محکموں میں رشوت ستانی اوراقرباءپروری ختم کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر مضبوط معاشرہ قائم نہیں ہوسکتا ، جوصرف انفرادی حد تک نہیں بلکہ حکومت کا بھی قانون کے تابع رہنا لازمی ہے، بنیادی انسانی حقوق کے مقدمات میں عدالتی فیصلہ حتمی ہوتا ہے جسٹس امیر ہانی نے بطورسپریم …
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا جسٹس امیرہانی مسلم کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سرکاری محکموں میں رشوت ستانی اوراقرباءپروری ختم کرنے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر مضبوط معاشرہ قائم نہیں ہوسکتا ، جوصرف انفرادی حد تک نہیں بلکہ حکومت کا بھی قانون کے تابع رہنا لازمی ہے، بنیادی انسانی حقوق کے مقدمات میں عدالتی فیصلہ حتمی ہوتا ہے جسٹس امیر ہانی نے بطورسپریم کورٹ جج کئی مثالی فیصلے دیئے، جس سے قانون کی ترجمانی کو نئی جہتیں ملیں، وہ جمعرات کوجسٹس امیرہانی مسلم کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ چیف جسٹس نے جسٹس امیر ہانی مسلم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جسٹس امیر ہانی نے کئی مثالی فیصلے دیئے ہیں جومستقبل کیلئے عدلیہ سے وابستہ افراد کیلئے روشن باب ثابت ہوں گے۔








