برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کی برطانیہ کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی تجارت ہان گریگ ہینڈ سے ملاقات، سی پیک میں برطانوی کاروباری شخصیات کی شمولیت کے معاملے پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے دارالعوام میں برطانیہ کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی تجارت ہان گریگ ہینڈ سے ملاقات کی …
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کی برطانیہ کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی تجارت ہان گریگ ہینڈ سے ملاقات

مزید خبریں
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کی برطانیہ کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی تجارت ہان گریگ ہینڈ سے ملاقات، سی پیک میں برطانوی کاروباری شخصیات کی شمولیت کے معاملے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے دارالعوام میں برطانیہ کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی تجارت ہان گریگ ہینڈ سے ملاقات کی اور برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر برطانوی نائب وزیر کے آئندہ دورہ پاکستان کا معاملہ بھی زیر غور آیا جبکہ چار اپریل کو برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے زیر اہتمام سی پیک میں برطانوی کاروباری شخصیات کی شمولیت سے متعلق کانفرنس کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








