کولمبو۔22جولائی (اے پی پی):سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 27 جولائی کو پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارت اور سری لنکا کی …
سری لنکا اور بھارت کے درمیان 3ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 27 جولائی کو پہلے میچ سے ہوگا

مزید خبریں
کولمبو۔22جولائی (اے پی پی):سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 27 جولائی کو پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 27جولائی کو پہلے میچ سے ہوگا ،یہ میچ پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالے کیلی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 28 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری 30جولائی کو کھیلا جائے گا ۔
تینوں ٹی ٹونٹی میچزمیں بھارتی ٹیم کو سوریا کماریادیو لیڈ کریں گے ۔دونوں ٹیموں کے تینوں ٹی ٹونٹی میچز پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالے کیلی میں ہی کھیلے جائیں گے،اس کے بعد بھارتی ٹیم 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے کولمبو پہنچے گی جس کا پہلا میچ 2 اگست کو آرپریماداسا سٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا،دوسرا ون ڈے میچ 4 اگست کو جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اگست کو کھیلاجائے گا۔تینوں ون ڈے میچز میں بھارتی ٹیم کو روہت شرما لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے تینوں ایک روزہ میچز آرپریماداسا سٹیڈیم کولمبو میں ہی کھیلے جائیں گے۔








