کراچی ایکسپو سنٹر میں عالمی تجارتی نمائش ’’آئی ایس ای ایم ‘‘کا انعقاد 25 جولائی کو ہو گا

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ کراچی ایکسپو سنٹر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’انٹرنیشنل سولر انرجی میٹ‘‘(آئی ایس ای ایم ) کا انعقاد 25 جولائی کو کیا جائے گا۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں 25 تا 27جولائی تک جاری رہے گی جس میں مقامی اور بین الاقوامی سولر پینل اور …

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ کراچی ایکسپو سنٹر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’انٹرنیشنل سولر انرجی میٹ‘‘(آئی ایس ای ایم ) کا انعقاد 25 جولائی کو کیا جائے گا۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں 25 تا 27جولائی تک جاری رہے گی جس میں مقامی اور بین الاقوامی سولر پینل اور سولر سسٹم سے وابستہ کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی ۔

واضح رہے کہ اس نمائش کا پہلا ایڈیشن گزشتہ ماہ لاہور میں منعقد کیا جا چکا ہے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔