اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’بلیک ہیٹ مڈل ایسٹ اینڈ افریقا 2024‘‘ میں شرکت کے لئے5اگست تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش سعودی عرب کے شہر ریاض میں 26تا 28 نومبر تک جاری رہے گی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور سائیبر …
بین الاقوامی تجارتی نمائش بلیک ہیٹ مڈل ایسٹ اینڈ افریقا 2024میں شرکت کے لئے درخواستیں 5 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، ٹی ڈی اے پی

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’بلیک ہیٹ مڈل ایسٹ اینڈ افریقا 2024‘‘ میں شرکت کے لئے5اگست تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش سعودی عرب کے شہر ریاض میں 26تا 28 نومبر تک جاری رہے گی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور سائیبر سکیورٹی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








