پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4.41 ارب روپے کے سودے

کراچی ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.41 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3022 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.41 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 11816 رہی۔ سب سے زیادہ …

کراچی ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4.41 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3022 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 4.41 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 11816 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.81 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.59 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 679.78 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 223.87 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 93.01 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 5.59 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 5 لاٹس کے سودے ہوئے جس کی مالیت 2 ملین روپے رہی۔

مزید خبریں

Leave a Reply