پیرس اولمپکس کے مینز والی بال ایونٹ میں ہفتے کو 4میچوں کا فیصلہ ہوگا

پیرس۔26جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپکس گیمز میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ مردوں کے والی بال ایونٹ میں 27جولائی کو 4میچز کھیلے جائیں گے۔دومیچز گروپ بی سے ہوں گے جبکہ دو میچز گروپ سی کے کھیلے جائیں گے۔ گروپ بی کا پہلا میچ اٹلی اور برازیل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا میچ پولینڈ اور مصرا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا …

پیرس۔26جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپکس گیمز میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ مردوں کے والی بال ایونٹ میں 27جولائی کو 4میچز کھیلے جائیں گے۔دومیچز گروپ بی سے ہوں گے جبکہ دو میچز گروپ سی کے کھیلے جائیں گے۔

گروپ بی کا پہلا میچ اٹلی اور برازیل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا میچ پولینڈ اور مصرا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ اسی طرح گروپ سی کا پہلا میچ جاپان اور جرمنی کی والی بال ٹیموں کے درمیان کھیلاجائے گا جبکہ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں امریکا اور ارجنٹائن کی والی بال ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔مردوں کے والی بال ایونٹ میں 12 ٹیموں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ اے میں میزبان فرانس،سلووینیا،کینیڈا اور سربیا شامل ہیں۔

گروپ بی میں پولینڈ،اٹلی،برازیل اور مصر کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ سی میں جاپان،امریکا،ارجنٹائن اور جرمنی کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے ۔ مینز والی بال ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنلز 5 اگست کو کھیلے جائیں گے،سیمی فائنلز 7 اگست کو کھیلے جائیں گے ، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ طلائی تمغہ کے لئے میچ بھی10اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں