سعودی عرب،الرین، بیشہ شاہراہ پر 14 گاڑیوں میں تصادم، 4 جاں بحق، 19 زخمی

ریاض۔27جولائی (اے پی پی):سعودی دارالحکومت ریاض کی الرین ، بیشہ شاہراہ پر شدید غبار کی وجہ سے 14 گاڑیاں ٹکرانے کے نتیجےمیں 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔اخبار 24 کے مطابق ہلال احمر کی ٹیموں نے حادثے میں جان بحق ہونے والوں کی نعشوں اور زخمی ہونے والوں کو الرین جنرل ہسپتال میں منتقل کرادیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 4 کیسز کو کنگ سعود میڈیکل سٹی اور …

ریاض۔27جولائی (اے پی پی):سعودی دارالحکومت ریاض کی الرین ، بیشہ شاہراہ پر شدید غبار کی وجہ سے 14 گاڑیاں ٹکرانے کے نتیجےمیں 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔اخبار 24 کے مطابق ہلال احمر کی ٹیموں نے حادثے میں جان بحق ہونے والوں کی نعشوں اور زخمی ہونے والوں کو الرین جنرل ہسپتال میں منتقل کرادیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق 4 کیسز کو کنگ سعود میڈیکل سٹی اور القویعیہ جنرل ہسپتال میں ضروری علاج کے لیے منتقل کیا گیا ہے ۔ 7 زخمیوں کو الرین ہسپتال میں علاج کے لیے روک لیا گیا جبکہ 8 افراد کو جنہیں معمولی زخم آئے تھے کو مرہم پٹی کرنے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ۔