مکہ مکرمہ۔27جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ برائے امور حرمین الشریفین کی انتظامیہ کی جانب سے معذور اور بیمار افراد کی سہولت کےلیے خصوصی گالف گاڑیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے طواف بیت اللہ کے لیے حرم شریف کی چھت پر فراہم کی جانے والی گالف گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ان افراد کے لیے متعدد …
حرمین الشریفین میں معذور افراد کے لیے خصوصی گالف گاڑیاں

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔27جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے ادارہ برائے امور حرمین الشریفین کی انتظامیہ کی جانب سے معذور اور بیمار افراد کی سہولت کےلیے خصوصی گالف گاڑیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے طواف بیت اللہ کے لیے حرم شریف کی چھت پر فراہم کی جانے والی گالف گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ان افراد کے لیے متعدد گاڑیاں مخصوص کی ہیں جو ویل چیئر استعمال کرتے ہیں۔مخصوص گاڑیوں میں ویل چیئرز کو چڑھانے میں آسانی کے لیے ہائیڈرالک سلوپ کا خصوصی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ویل چیئراستعمال کرنے والے معذور اور معمر افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔








