مکہ مکرمہ۔28جولائی (اے پی پی):سعودی وزارت حج نےبیرون ممالک سے آنے والے زائرین کو کہا ہے کہ وہ مملکت کے قوانین پرسختی سے عمل کریں۔ وزارت حج و عمرہ نے بیرون بلکہ اندرون مملکت سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ ’نسک پورٹل‘ کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کو یقینی بنائیں۔وزارت کہا کہ نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ پرمٹ کا مقصد مسجد الحرام میں …
بیرون ممالک سے آنے والے زائرین مملکت کے قوانین پرسختی سے عمل کریں ،سعودی وزارت حج

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔28جولائی (اے پی پی):سعودی وزارت حج نےبیرون ممالک سے آنے والے زائرین کو کہا ہے کہ وہ مملکت کے قوانین پرسختی سے عمل کریں۔
وزارت حج و عمرہ نے بیرون بلکہ اندرون مملکت سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ ’نسک پورٹل‘ کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کو یقینی بنائیں۔وزارت کہا کہ نسک پورٹل کے ذریعے عمرہ پرمٹ کا مقصد مسجد الحرام میں غیرمعمولی ازدحام سے زائرین کو بچانا اور انہیں آرام و سہولت سے عمرہ ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
عمرہ پرمٹ کے حوالے سے وزارت کا مزید کہنا تھا کہ پرمٹ کے وقت کا خاص خیال رکھا جائے اور متعلقہ ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات پرعمل کیا جائے۔بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی قیام کی مدت ختم ہونے سے قبل وطن روانہ ہوجائیں تاکہ کسی قسم کی خلاف ورزی درج ہونے سے محفوظ رہ سکیں۔








