ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 7 سو روپے ہو گئی ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 …

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 7 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 7 سو روپے ہو گئی ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 172 روپے کے اضافہ کے ساتھ 216,478 روپے سے بڑھ کر 216,650 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 198,438 روپے سے بڑھ کر 198,595 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,860 روپے اور 2,451.98 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,386 ڈالر سے بڑھ کر 2,390 ڈالر ہو گئی ہے ۔