اسرائیلی حملے کے نتیجے میں یمن کی الحدیدہ بندر گاہ کو 20 ملین ڈالر کا نقصان ہوا،حکام

صنعا۔30جولائی (اے پی پی):اسرائیلی حملے کے نتیجے میں یمن کی الحدیدہ بندر گاہ کو تقریباً 20 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ،زیادہ نقصان فیول سٹیشن کی تباہی کی وجہ سے ہوا ۔ہے۔العربیہ کے مطابق بندر گاہ کے حکام نے کہا ہے کہ زیادہ نقصان فیول سٹیشن کی تباہی کی وجہ سے ہوا ۔بندرگاہ کے نائب صدر نصر النصیری نے20 جولائی کے اسرائیلی حملے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں …

صنعا۔30جولائی (اے پی پی):اسرائیلی حملے کے نتیجے میں یمن کی الحدیدہ بندر گاہ کو تقریباً 20 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ،زیادہ نقصان فیول سٹیشن کی تباہی کی وجہ سے ہوا ۔ہے۔العربیہ کے مطابق بندر گاہ کے حکام نے کہا ہے کہ زیادہ نقصان فیول سٹیشن کی تباہی کی وجہ سے ہوا ۔بندرگاہ کے نائب صدر نصر النصیری نے20 جولائی کے اسرائیلی حملے سے ہونے والے نقصان کے بارے میں ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔

ان کے مطابق بندر گاہ کی دو کرینوں کو نقصان ہوا ، ایک چھوٹی کشتی جل گئی اور کئی عمارتیں بھی شدید متاثر ہوئیں، مجموعی طور پر نقصان 20 ملین ڈالر سے کم نہیں ، تاہم یہ نقصان ایندھن کے ذخیرے کو پہنچنے والے نقصان کا حصہ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ بندرگاہ کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے سرگرمیوں میں عارضی طور پر خلل پڑا لیکن کاموں کو تیزی سے بحال کر لیا گیا ۔

مزید خبریں