واشنگٹن ۔30جولائی (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ اس نے یوکرین کو نیا اسلحہ پیکج فراہم کیا ہے جس میں انٹرسیپٹر میزائل اور توپ خا نہ شامل ہے ،200 ملین ڈالر مالیت کے امدادی پیکج میں مارٹر گولے، جیولین اور دیگر اینٹی ٹینک سسٹم کے لیے گولہ بارود بھی شامل ہو گا۔تاس کے مطابق یہ بات وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے کمیونیکیشن ایڈوائزر جان کربی نے صحافیو ں …
یوکرین کو نیا اسلحہ پیکج فراہم کیا ہے جس میں انٹرسیپٹر میزائل اور توپ خا نہ شامل ہے،امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔30جولائی (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ اس نے یوکرین کو نیا اسلحہ پیکج فراہم کیا ہے جس میں انٹرسیپٹر میزائل اور توپ خا نہ شامل ہے ،200 ملین ڈالر مالیت کے امدادی پیکج میں مارٹر گولے، جیولین اور دیگر اینٹی ٹینک سسٹم کے لیے گولہ بارود بھی شامل ہو گا۔تاس کے مطابق یہ بات وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے کمیونیکیشن ایڈوائزر جان کربی نے صحافیو ں سے گفتگو کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے یوکرین کو ایک نیا اسلحہ پیکج فراہم کیا ہے جس میں انٹرسیپٹر میزائل اور توپ خا نہ شامل ہے،نئے امدادی پیکج میں مارٹر گولے، جیولین اور دیگر اینٹی ٹینک سسٹم کے لیے گولہ بارود بھی شامل ہے ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ پینٹاگان ایک اضافی سیکورٹی امدادی پیکج فراہم کرے گا جس کا مقصد یوکرین کی طویل مدتی دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینا ہے،
اس پیکج میں یوکرین کے فضائی دفاعی معاونت کے لیے ساز و سامان، طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور ٹینک شکن ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ اس سازوسامان کی دیکھ بھال بھی شامل ہو گی جو پہلے امریکا کے ذریعے بھیجا جاچکا ہے۔








