برطانیہ پیداوار کے شعبے میں10 بڑے ممالک کی فہرست سے باہر ،چین سرفہرست ہے،میک یوکے

لندن ۔30جولائی (اے پی پی):برطانوی اخبار دی ٹائمز نےمینوفیکچرنگ کمپنیوں کی ملک گیر تنظیم ’’میک یو کے‘‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانیہ پیداوار کے شعبے میں روس سے پیچھے رہ کر دنیا کے10 بڑے پیداواری ممالک کی فہرست سے باہر ہو گیا ہے،چین اس درجہ بندی میں سرفہرست ہے اور اس کے بعد امریکا ہے۔ اخبار کے مطابق حالیہ درجہ بندی میں جو 2022 کی صورت حال کی …

لندن ۔30جولائی (اے پی پی):برطانوی اخبار دی ٹائمز نےمینوفیکچرنگ کمپنیوں کی ملک گیر تنظیم ’’میک یو کے‘‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانیہ پیداوار کے شعبے میں روس سے پیچھے رہ کر دنیا کے10 بڑے پیداواری ممالک کی فہرست سے باہر ہو گیا ہے،چین اس درجہ بندی میں سرفہرست ہے اور اس کے بعد امریکا ہے۔ اخبار کے مطابق حالیہ درجہ بندی میں جو 2022 کی صورت حال کی عکاسی کرتی ہے،میں برطانیہ 12ویں نمبر پر رہا، یہ 2021 کی سطح سے 4 درجے کم ہے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ نئی فہرست میں برطانیہ نے میکسیکو اور روس کو راستہ دیا جو بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر تھے۔

میکسیکو کے معاملے میں لاطینی امریکا میں چینی سرمایہ کاری میں اضافے کو ترقی کا سب سے بڑا عنصر قرار دیا گیا ۔چین اس درجہ بندی میں سرفہرست ہے، اس کے بعد امریکا ہے۔ٹائمز نے لکھا کہ برطانیہ کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے 2022 میں تقریباً 217 بلین یورو (282 بلین ڈالر) مالیت کی پیداوار حاصل اور 2.6 ملین (26 لاکھ)ملازمتیں فراہم کیں۔ میک یو کے کا کہنا ہے کہ ملک کو طویل مدتی صنعتی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں