اقوام متحدہ ۔31جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین ’’ انروا‘‘ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صحت کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے،ہفتہ وار 800 سے 1 ہزار کیسز سامنے آرہے ہیں۔ اونروا کی جانب سے غزہ کی پٹی بارے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023سے اب تک 40 ہزار ہیپاٹائٹس کے کیس ریکارڈ کیے جاچکے ہیں،مختلف علاقوں میں …
غزہ میں صحت کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے،ہفتہ وار 800 سے 1 ہزار کیسز سامنے آرہے ہیں،اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔31جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین ’’ انروا‘‘ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صحت کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے،ہفتہ وار 800 سے 1 ہزار کیسز سامنے آرہے ہیں۔
اونروا کی جانب سے غزہ کی پٹی بارے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023سے اب تک 40 ہزار ہیپاٹائٹس کے کیس ریکارڈ کیے جاچکے ہیں،مختلف علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران ہیپٹاٹائٹس کے 800 سے ایک ہزار مریض سامنے آرہے ہیں جن کی وجہ سے اس وبائی مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں یومیہ بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کے بعد سے وہاں صحت کی صورتحال انتہائی مخدوش ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ہیپاٹائٹس ’اے‘ کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جودنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔








