انقرہ ۔1اگست (اے پی پی):ترکیہ نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی صدرمحمود عباس کو پارلیمنٹ سے خطاب کے لئے مدعو کرے گا۔ پارلیمنٹ کے سپیکر نعمان کورتولموش کے حوالے سے بتایا کہ ان کا ملک فلسطینی صدر محمود عباس کو آئندہ دنوں میں اپنی پارلیمنٹ سے خطاب کے لئے مدعو کرے گا۔کورتولموش نے کہاکہ اگر کوئی مسائل نہ ہوں تو ہم محمود عباس کو ترک پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی میں …
ترکیہ فلسطینی صدر کو پارلیمنٹ سے خطاب کے لئے مدعو کرے گا،سپیکر نعمان کورتولموش

مزید خبریں
انقرہ ۔1اگست (اے پی پی):ترکیہ نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی صدرمحمود عباس کو پارلیمنٹ سے خطاب کے لئے مدعو کرے گا۔
پارلیمنٹ کے سپیکر نعمان کورتولموش کے حوالے سے بتایا کہ ان کا ملک فلسطینی صدر محمود عباس کو آئندہ دنوں میں اپنی پارلیمنٹ سے خطاب کے لئے مدعو کرے گا۔کورتولموش نے کہاکہ اگر کوئی مسائل نہ ہوں تو ہم محمود عباس کو ترک پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی میں مدعو کریں گے اور وہ قانون سازوں کے سامنے مسئلہ فلسطین کی وضاحت کریں گے۔








