ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,400 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 54 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,400 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 54 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی …

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,400 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 54 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,400 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 54 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,201 روپے کے اضافہ سے 217,335 روپے سے بڑھ کر 218,536 روپے ہوگئی ۔10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 199,224 روپے سے بڑھ کر 200,324 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,900 روپے اور 2,486.28 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2،415 ڈالر سے بڑھ کر 2,432 ڈالر ہو گئی۔