پیرس۔2اگست (اے پی پی):پولینڈ کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سوئیٹک پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ کروشین ٹینس سٹار ڈوناویکک کو ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ آئیگا نتالیہ سوئیٹک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں چینی حریف کھلاڑی ژینگ کنوین کو شکست دی ۔ پیرس …
پیرس اولمپکس ٹینس ایونٹ، آئیگا نتالیہ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
پیرس۔2اگست (اے پی پی):پولینڈ کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سوئیٹک پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ کروشین ٹینس سٹار ڈوناویکک کو ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ آئیگا نتالیہ سوئیٹک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں چینی حریف کھلاڑی ژینگ کنوین کو شکست دی ۔
پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں 23 سالہ پولینڈ کی ٹینس کھلاڑی آئیگا نتالیہ سوئیٹک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاڑی ژینگ کنوینزکو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 5-7 سے شکست دی ۔طلائی تمغہ کے لئے فائنل میچ میں پولینڈ کی آئیگا نتالیہ سوئیٹک کا مقابلہ سلواکیہ کی اینا کیرولینا شمیڈلوواسے ہوگا۔ سلواکیہ کی اینا کیرولینا شمیڈلووا نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں کروشین حریف کھلاڑی ڈونا ویکک کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے شکست دی ۔








