واشنگٹن۔2اگست (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار آندرے روبلوف ،امریکی ٹینس سٹار فرانسس ٹیافو اور بین شلٹن موباڈالہ سٹی ڈی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ آندرے روبلوف نے پری کوارٹر فائنل میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر رنڈرکنچ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ فرانسس ٹیافو نے پری کوارٹر فائنل میچ رائونڈ میں ہم …
موباڈالہ سٹی ڈی سی اوپن ٹینس،آندرے روبلوف ،فرانسس ٹیافو اور بین شلٹن مینز سنگلز ٹاپ 8 رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
واشنگٹن۔2اگست (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار آندرے روبلوف ،امریکی ٹینس سٹار فرانسس ٹیافو اور بین شلٹن موباڈالہ سٹی ڈی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ آندرے روبلوف نے پری کوارٹر فائنل میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر رنڈرکنچ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ فرانسس ٹیافو نے پری کوارٹر فائنل میچ رائونڈ میں ہم وطن حریف الیگزینڈر کوواسوک کو شکست دی ۔
مبادلہ سٹی ڈی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 55واں ایڈیشن امریکا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ روس کے آندرے روبلوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے حریف کھلاڑی آرتھر رنڈرکنچ کو 6-7(4-7) اور 4-6 سے شکست دے کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔
ایک اور میچ میں میزبان کھلاڑی فرانسس ٹیافو نے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں ہم وطن حریف الیگزینڈر کوواسوک کو 6-7(3-7)،6-4 اور 3-6 سے شکست دی اور ٹاپ 8 رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں امریکا کے ہی بین شلٹن نے ہم وطن حریف کھلاڑی برینڈن ناکشیما کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔








