اولمپک گیمز اتھلیٹکس، امریکا کے نوح لیلس نے مینز 100 میٹر دوڑمیں طلائی تمغہ جیت لیا

پیرس۔5اگست (اے پی پی):اولمپک گیمزاتھلیٹکس میں امریکا کے نوح لیلس نے 100 میٹر دوڑ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ مردوں کے 100 میٹر دوڑ کے مقابلے میں امریکا کے 27سالہ نوح لیلس نے عمدہ کارکردگی کی بدولت مطلوبہ فاصلہ 9.79 سیکنڈ میں طے کر کےسونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔جمیکا کے 23 سالہ سوئمر کشانے تھامسن دوسرے …

پیرس۔5اگست (اے پی پی):اولمپک گیمزاتھلیٹکس میں امریکا کے نوح لیلس نے 100 میٹر دوڑ مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔

مردوں کے 100 میٹر دوڑ کے مقابلے میں امریکا کے 27سالہ نوح لیلس نے عمدہ کارکردگی کی بدولت مطلوبہ فاصلہ 9.79 سیکنڈ میں طے کر کےسونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔جمیکا کے 23 سالہ سوئمر کشانے تھامسن دوسرے نمبر پر رہے اور چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا اور امریکا کے ہی 29 سالہ فریڈ کیرلی تیسرے نمبر پر رہے اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔