جازان ۔5اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے علاقے جازان میں ابوعریش اور صبیا کے پل کا درمیانی حصہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔ایس پی اے کے مطابق جازان میں ابوعریش اور صبیا میں پل کا درمیانی حصہ گرنے سے زخمی ہونے والا مقامی شہری بھی دم توڑ گیا ، اس کی اہلیہ حادثے کے وقت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھی۔ ایک رشتے دار یحیی …
سعودی عرب، ابوعریش اور صبیا پل کا درمیانی حصہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی

مزید خبریں
جازان ۔5اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے علاقے جازان میں ابوعریش اور صبیا کے پل کا درمیانی حصہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی۔ایس پی اے کے مطابق جازان میں ابوعریش اور صبیا میں پل کا درمیانی حصہ گرنے سے زخمی ہونے والا مقامی شہری بھی دم توڑ گیا ، اس کی اہلیہ حادثے کے وقت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھی۔
ایک رشتے دار یحیی احمد خضی نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والی خاتون امل ابکر جازان کے ایک سکول میں بطور ایڈمنسٹریٹر کام کررہی تھی، حادثے میں اس کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی زخمی ہوا جن کی عمریں بارہ سے چار سال کے درمیان ہیں اور انہیں کنگ فہد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حادثہ شدید بارش اور سیلابی ریلے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے وقت دوگاڑیاں پل کے متاثرہ مقام پر موجود تھیں جو نیچے گرگئیں۔ دوسری جانب شہری دفاع کی جانب سے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ایسے مقامات پر نہ جائیں جو سیلابی پانی کی گزر گاہیں ہیں۔








