مکہ میں بارش سے موسم خوشگوار، عمرہ زائرین بارش میں طواف اور عبادت میں مصروف رہے

118
Rain in Mecca
Rain in Mecca

مکہ ۔7اگست (اے پی پی):مسجد الحرام سمیت مکہ مکرمہ کے دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔اردو نیوز کے مطابق عمرہ زائرین گزشتہ روز بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

انہوں نے دعائیں بھی کیں۔ مسجد الحرام میں بارش کے مناظر کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی رہیں۔سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز نے مکہ مکرمہ میں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کیا ہے۔ بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کئے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔