سیئول۔7اگست (اے پی پی):جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے گیونگ سانگ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث پائلٹ معمولی زخمی ہوگیا۔ شنہوا کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی صبح جنوبی کاؤنٹی ہڈونگ میں پیش آیا ،زخمی پائلٹ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر بجلی کے تار میں پھنسنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، جائے وقوعہ سے ہیلی …
جنوبی کوریا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ زخمی

مزید خبریں
سیئول۔7اگست (اے پی پی):جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے گیونگ سانگ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث پائلٹ معمولی زخمی ہوگیا۔
شنہوا کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی صبح جنوبی کاؤنٹی ہڈونگ میں پیش آیا ،زخمی پائلٹ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر بجلی کے تار میں پھنسنے کے بعد گر کر تباہ ہوا، جائے وقوعہ سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ برآمد ہونے کے بعد حادثے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ,








