بٹگرام۔ 8 اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا حکومت کے ”عوامی ایجنڈا“ پروگرام کے تحت ڈیپارٹمنٹل اینڈ پروموشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام میں منعقد ہوا جس میں کلریکل سٹاف کی ترقیاں عمل میں لائی گئیں۔
اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنرآصف علی خان نے کی ،دیگر شرکا میں کمیٹی ممبران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشتیاق سلطان اور سپرنٹنڈنٹ کمشنر آفس ہزارہ اختر زمان تنولی شامل تھے۔
کمیٹی ممبران نے تمام کلریکل سٹاف کے سابق ریکارڈ اور جانچ پڑتال کے بعد منسٹیریل سٹاف کی ترقی کے احکامات جاری کر دیے، ترقی پانے والوں میں اسسٹنٹ خیال محمد، اسسٹنٹ اختر زیب، سینئر کلرک شریف اﷲ اور سینئر کلرک ادریس خان شامل ہیں۔