امریکی کمپنی کا دبئی میں اڑنے والی ٹیکسیوں کی کمرشل سروس آئندہ سال شروع کرنے کا اعلان

واشنگٹن ۔9اگست (اے پی پی):امریکی فضائی کمپنی جوبی ایوی ایشن نے کہا ہے کہ اس کی بیٹری سے اڑنے والی کمرشل ٹیکسیاں 2025 کے آخر تک دبئی میں اپنی خدمات کے لیے دستیاب ہوں گی ۔ العربیہ اردو کے مطابق کمپنی کے سی ای او جوبین بیورٹ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک بنیادی ڈھانچے کو مکمل کر لیا جائے گا اور آئندہ سال …

واشنگٹن ۔9اگست (اے پی پی):امریکی فضائی کمپنی جوبی ایوی ایشن نے کہا ہے کہ اس کی بیٹری سے اڑنے والی کمرشل ٹیکسیاں 2025 کے آخر تک دبئی میں اپنی خدمات کے لیے دستیاب ہوں گی ۔

العربیہ اردو کے مطابق کمپنی کے سی ای او جوبین بیورٹ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک بنیادی ڈھانچے کو مکمل کر لیا جائے گا اور آئندہ سال کے پہلے چھ ماہ میں پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔کمپنی کے مطابق 2025 تک تجارتی آپریشن کی تیاری شروع ہو سکتی ہے،تاہم امریکی فیڈرل ایوی ایشن کی طرف سے سرٹیفیکیشن ابھی باقی ہے۔کیلیفورنیا میں جوبی کے حصص ایک فیصد بڑھتے ہوئے 4.96 ڈالر ہوگئے ہیں، جبکہ نیویارک کی سٹاک ایکسچینج میں جوبی کمپنی کے سٹاک 26 فیصد کم ہوا ہے۔