ٹوکیو۔9اگست (اے پی پی):جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے ارضیاتی سائنسدانوں کی جانب سے ملک میں جلد بڑے زلزلے کی پیش گوئی کے بعد جمعے کو وسطی ایشیا ئی ممالک کا دورہ منسوخ کر دیا۔ قومی ادارہ برائے موسمیات (جے ایم اے)نے جمعرات کو جنوبی علاقے میں 7.1 شدت کے زلزلے سے آٹھ افراد کے زخمی ہونے کے بعدملک میں ایک اور بڑے زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔ …
جاپان میں بڑے زلزلے کی پیش گوئی، وزیر اعظم نے وسطی ایشیائی ملکوں کا دورہ منسوخ کر دیا

مزید خبریں
ٹوکیو۔9اگست (اے پی پی):جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے ارضیاتی سائنسدانوں کی جانب سے ملک میں جلد بڑے زلزلے کی پیش گوئی کے بعد جمعے کو وسطی ایشیا ئی ممالک کا دورہ منسوخ کر دیا۔ قومی ادارہ برائے موسمیات (جے ایم اے)نے جمعرات کو جنوبی علاقے میں 7.1 شدت کے زلزلے سے آٹھ افراد کے زخمی ہونے کے بعدملک میں ایک اور بڑے زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔
اے ایف پی کے مطابق فومیو کشیدا نے جمعے کو قازخستان، ازبکستان اور منگولیا کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بحیثیت وزیر اعظم کسی ممکنہ بحران کے انتظام کی سب سے زیادہ ذمہ داری مجھ پر ہونے کی وجہ سے میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے کم از کم ایک ہفتہ ملک میں ہی موجود رہنا چاہیے۔فومیو کشیدا نے کہا کہ 2011 میں 9.0 شدت کے ایک بڑے زلزلے (جو ایک خوفناک سونامی اورفوکوشیما جوہری بجلی گھر کی تباہی کا باعث بنا تھا )کے بعد تیار کردہ ایک نئے نظام کے تحت جے ایم اے کی جانب سے اپنی پہلی ایڈوائزری جاری کرنے کے بعد عوام کو بہت فکر مند ہونا چاہیے ۔
ادھر، جاپان کے موسمیاتی ادارے نے کہا ہے کہ ملک میں ایک نئے بڑے زلزلے کا امکان ہے لیکن یہ اس بات کا اشارہ نہیں ہے کہ کوئی بڑا زلزلہ ضرور آئے گا۔ واضح رہے کہ جاپان میں ہر سال تقریباً ڈیڑھ ہزار زلزلے آتے ہیں، جنوبی جزیرے کیو شو میں جمعرات کی رات زلزلے میں 8 افراد زخمی ہو ئے ۔ارتھ کوئک انسائٹس کے ماہرین زلزلے کی پیش گوئی ناممکن ہے لیکن ایک زلزلےکے بعدعام طور پر دوسرے زلزلے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔








