تل ابیب۔9اگست (اے پی پی):اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈ سینٹر پر حملے کا دعویٰ کیا ہے ۔ تاس نے اسرائیلی ڈیفنس فورس کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سےبتایا کہ اسرائیلی فضائیہ (آئی اے ایف ) کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ رات جنوبی لبنان میں حناوائے کے علاقے میں حزب اللہ کے ایک کمانڈ سینٹر پر حملہ کیا۔ اس کے علاوہ حزب اللہ کے ایک …
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈ سینٹر پر فضائی حملے کا دعویٰ

مزید خبریں
تل ابیب۔9اگست (اے پی پی):اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈ سینٹر پر حملے کا دعویٰ کیا ہے ۔
تاس نے اسرائیلی ڈیفنس فورس کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سےبتایا کہ اسرائیلی فضائیہ (آئی اے ایف ) کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ رات جنوبی لبنان میں حناوائے کے علاقے میں حزب اللہ کے ایک کمانڈ سینٹر پر حملہ کیا۔
اس کے علاوہ حزب اللہ کے ایک لانچر کو آیت الشب کے قریب بھی نشانہ بنایا جس سے جمعرات کواسرائیل میں بحیرہ طبریہ کے قریبی علاقے کی طرف راکٹ فائر کئے گئے تھے ۔








