کویت میں اقاموں کا کاروبار کرنے والا 6 رکنی گروہ گرفتار

کویت سٹی ۔9اگست (اے پی پی):کویت میں اقاموں کا کاروبار کرنے والے 6 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونےوالوں میں شامی اور مصری تارکین شامل ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ گروہ غیر ملکیوں کو ایک ہزار دینارتک (3265 ڈالر) اقامہ فروخت کررہا تھا۔گروہ …

کویت سٹی ۔9اگست (اے پی پی):کویت میں اقاموں کا کاروبار کرنے والے 6 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونےوالوں میں شامی اور مصری تارکین شامل ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ گروہ غیر ملکیوں کو ایک ہزار دینارتک (3265 ڈالر) اقامہ فروخت کررہا تھا۔گروہ کو سہولت فراہم کرنے والے متعدد افراد گرفتار ہوئے جن میں کفیل بننے والے کویتی شہری بھی شامل ہیں۔گروہ میں 6 افراد ہیں جنہوں نے فرضی کمپنیاں قائم کر رکھی تھیں اور سرکاری کاغذات میں جعلسازی کر رہے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقاموں کا کاروبار قابل سزا جرم ہے جس کا ارتکاب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔