طائف میں کرائون پرنس کیمل فیسٹول شروع، 10 ستمبر تک جاری رہے گا

طائف۔10اگست (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں کرائون پرنس کیمل فیسٹول ایڈیشن 6 آج 10 اگست کو طائف کے کیمل سکوائر میں شروع ہوگا۔ ایس پی اے کے مطابق طائف میں جاری اونٹ فیسٹول کے پہلے ایڈیشن کا آغاز 2018 میں کیا گیا تھا۔ اونٹوں کی ریس کے شائقین کی بڑی تعداد اس میں شرکت کرتی ہے۔ فیسٹول کا مقصد اونٹ کی دوڑ کے …

طائف۔10اگست (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں کرائون پرنس کیمل فیسٹول ایڈیشن 6 آج 10 اگست کو طائف کے کیمل سکوائر میں شروع ہوگا۔ ایس پی اے کے مطابق طائف میں جاری اونٹ فیسٹول کے پہلے ایڈیشن کا آغاز 2018 میں کیا گیا تھا۔

اونٹوں کی ریس کے شائقین کی بڑی تعداد اس میں شرکت کرتی ہے۔ فیسٹول کا مقصد اونٹ کی دوڑ کے ورثے کو منانا اور اسے سعودی عرب اور اسلامی ثقافت کے حصے کے طور پر فروغ دینا ہے۔ اس ایونٹ سے مملکت میں سیاحت اور معیشت کی سپورٹ اور ترقی میں بھی مدد ملے گی جو کمیونٹی کی شمولیت کی حوصلہ افزائی، قومی ورثے کو تقویت اور ملکی ثقافت کی گہرائی کی عکاسی کرتی ہے۔اونٹ کی دوڑ اسلام سے قبل سے جاری ہے۔ مضبوط ، تیز ترین اور اس خوبصورت اونٹ تیار کرنے کا رواج آج بھی ہے۔واضح رہے کہ سعودی کیمل فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ فیسٹول 10 اگست سے 10 ستمبر تک طائف کے کیمل سکوائر میں جاری رہے گا۔