وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی لاہور میں مردم شماری ٹیم پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے لاہور میں مردم شماری ٹیم پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے جس میں 4 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔ بدھ کو یہاں ایک بیان میں وزیرمملکت نے دہشت گردی کی اس گھناﺅنی کارروائی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 6قیمتی جانوں کے …

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے لاہور میں مردم شماری ٹیم پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے جس میں 4 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔ بدھ کو یہاں ایک بیان میں وزیرمملکت نے دہشت گردی کی اس گھناﺅنی کارروائی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 6قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا انہوں نے شہداءکے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے دہشت گردی کی کارروائی میں زخمی ہونے والے افراد اور ان کے عزیز و اقارب سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply