ریاض۔11اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے فالکن کلب میں سالانہ میلہ شروع ہو گیا ہے جس میں 16 مختلف ممالک کے تاجر اور باز پالنے والے شریک ہیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض فالکن میلہ 24 اگست تک جاری رہے گا جس میں بازوں کی نیلامی کے علاوہ دیگر کئی سرگرمیاں بھی ہوں گی۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ میلے کے پہلے دن ایک لاکھ 70 ہزار …
ریاض فالکن میلہ شروع، ایک لاکھ 70 ہزار ریال میں دو باز فروخت

مزید خبریں
ریاض۔11اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے فالکن کلب میں سالانہ میلہ شروع ہو گیا ہے جس میں 16 مختلف ممالک کے تاجر اور باز پالنے والے شریک ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض فالکن میلہ 24 اگست تک جاری رہے گا جس میں بازوں کی نیلامی کے علاوہ دیگر کئی سرگرمیاں بھی ہوں گی۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ میلے کے پہلے دن ایک لاکھ 70 ہزار ریال میں دو باز فروخت ہوئے ہیں۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نیلامی کے ذریعہ فروخت کئے جانے والے بازوں کے خریداروں کو ملکیت کے سرٹیفیکیٹ کے علاوہ باز کے متعلق تمام دستاویزات دیئے جائیں گے۔








