برسلز ۔12اگست (اے پی پی):یورپی یونین نے بطور پناہ گاہ غزہ کے بے گھر شہریوں کے زیرِ استعمال سکول پر کئے گئے اور کم از کم 100 افراد کے قتل کا سبب بننے والے اسرائیلی حملے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔رائٹرز کے مطابق یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے حملے سے متعلق سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا …
غزّہ میں سکول پر اسرائیلی حملےنے ہمیں دہشت زدہ کر دیا ،بیسیوں فلسطینی اس کی بھینٹ چڑھ گئے، یورپی یونین

مزید خبریں
برسلز ۔12اگست (اے پی پی):یورپی یونین نے بطور پناہ گاہ غزہ کے بے گھر شہریوں کے زیرِ استعمال سکول پر کئے گئے اور کم از کم 100 افراد کے قتل کا سبب بننے والے اسرائیلی حملے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔رائٹرز کے مطابق یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے حملے سے متعلق سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں بطور پناہ گاہ مہاجرین کے زیرِ استعمال سکول پر اسرائیلی حملے کے مناظر نے ہمیں دہشت زدہ کر دیا ہے، بیسیوں فلسطینی اس حملے کی بھینٹ چڑھ گئے ۔
ان کا کہنا تھاکہ غزہ میں حالیہ ہفتوں کے دوران کم از کم 10 سکولوں کو نشانہ بنایا گیا اوریہ سب قتل عام بے سبب کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جانی نقصان کی تعداد خوفناک حد تک بڑھ گئی ہے، جنگ کے آغاز سے اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کئے جا چُکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کے انتہائی متعصب وزیرِ خزانہ بزالل سموٹرچ کی طرف سے کسی سمجھوتے کی مخالفت اصل میں اسرائیلی عوام کے مفادات کے بھی منافی ہے،اس مخالفت نے ہمیں آزردہ کیا ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔
شہریوں کے قتل کے سدّباب کا اور قیدیوں کی رہائی کا واحد راستہ فائر بندی ہے۔ادھر، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق نے سکول پر حملے کی مذمت کی اور امریکی قومی سلامتی کے ترجمان سین ساوٹ نے بھی وائٹ ہاوس کے انٹر نیٹ صفحے سے جاری بیان میں حملے پر سخت اندیشوں کا اظہار کیا ہے۔








