کراچی آپریشن سے دہشت گردی میں 90 فیصد، ٹارگٹ کلنگ میں 91 فیصد، قتل کی وارداتوں میں 62 فیصد اور ڈکیتی کے واقعات میں 48 فیصد کمی آئی، آپریشن کے دوران 33378 ہتھیار برآمد کئے گئے،ذرائع وزارت داخلہ

کراچی آپریشن سے دہشت گردی میں 90 فیصد، ٹارگٹ کلنگ میں 91 فیصد، قتل کی وارداتوں میں 62 فیصد اور ڈکیتی کے واقعات میں 48 فیصد کمی آئی، آپریشن کے دوران 33378 ہتھیار برآمد کئے گئے،ذرائع وزارت داخلہ اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) کراچی میں جاری آپریشن کے دوران 33378 ہتھیار برآمد کئے گئے جبکہ آپریشن سے دہشت گردی میں 90 فیصد، ٹارگٹ کلنگ میں 91 فیصد، …

کراچی آپریشن سے دہشت گردی میں 90 فیصد، ٹارگٹ کلنگ میں 91 فیصد، قتل کی وارداتوں میں 62 فیصد اور ڈکیتی کے واقعات میں 48 فیصد کمی آئی، آپریشن کے دوران 33378 ہتھیار برآمد کئے گئے،ذرائع وزارت داخلہ

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) کراچی میں جاری آپریشن کے دوران 33378 ہتھیار برآمد کئے گئے جبکہ آپریشن سے دہشت گردی میں 90 فیصد، ٹارگٹ کلنگ میں 91 فیصد، قتل کی وارداتوں میں 62 فیصد اور ڈکیتی کے واقعات میں 48 فیصد کمی آئی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے نفرت انگیز تقاریر کرنے، انتہاءپسند لٹریچر رکھنے اور تقسیم کرنے اور لاﺅڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 17562 مقدمات درج کئے جن میں 19289 افراد کو پکڑا گیا جبکہ 19 دکانوں کو سیل کیا گیا اور 5141 آلات قبضہ میں لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق نفرت انگیز تقاریر کرنے اور انتہاءپسند لٹریچر رکھنے اور تقسیم کرنے پر 1335 مقدمات درج کئے گئے جن میں 2465 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح لاﺅڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 16267 مقدمات درج کئے گئے جن میں 16824 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے ریکارڈ کے مطابق ملک میں 64 تنظیموں کو کالعدم قراردیا گیا ہے جبکہ تین زیر نگرانی ہیں۔ 8309 افراد فورتھ شیڈول میں شامل ہیں اور 2052 افراد کی نقل و حرکت پر پابندی ہے۔

Leave a Reply