عوام ملک کے بہترین مفاد میں 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے،امیرمقام

پشاور۔05 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے ریلوکٹونے چار سال ضائع کرنے کے بعد مہنگی ترین میٹرو کے پیچھے لگے ہوئے ہےں ،جو شخص کہہ رہا تھا کہ بھوک سے مر جاوں گا مگر قرض نہیں لون گا آج قرضہ لینے کواپنی کامیابی تصورکررہاہے،چھوٹے شاہراہوںکیلئے بھی قرضے لئے جاررہے ہیں،ملازمین کے جی پی فنڈزکوبھی معاف نہیںکیا۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام 2018 میں چار …

پشاور۔05 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے ریلوکٹونے چار سال ضائع کرنے کے بعد مہنگی ترین میٹرو کے پیچھے لگے ہوئے ہےں ،جو شخص کہہ رہا تھا کہ بھوک سے مر جاوں گا مگر قرض نہیں لون گا آج قرضہ لینے کواپنی کامیابی تصورکررہاہے،چھوٹے شاہراہوںکیلئے بھی قرضے لئے جاررہے ہیں،ملازمین کے جی پی فنڈزکوبھی معاف نہیںکیا۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام 2018 میں چار سال ضائع کرنے کا حساب لیں گے ،عمران خان نے اسی کروڑ درخت خلا میں لگائے ہیں اس لئے ان کا زمین پر حساب کتاب نہیں ہو سکتا انشا اللہ خیبرپختونخوا کے عوام ملک کے بہترین مفاد میں 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے اوراپنے مینڈیٹ کے غلط استعمال کابیلٹ کے ذریعے بھرپورحساب لیںگے۔

Leave a Reply