سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں اضافہ کرکے اسے زیادہ نمائندہ ‘ جمہوری اور جوابدہ نہیں بنا سکتا، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ۔ 06 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں اضافہ کرکے اسے زیادہ نمائندہ ‘ جمہوری اور جوابدہ نہیں بنا سکتا۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی تشکیل نو بارے تعطل کا شکار مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے موقع پر کہی۔ غیر مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے کونسل کو …

اقوام متحدہ۔ 06 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں اضافہ کرکے اسے زیادہ نمائندہ ‘ جمہوری اور جوابدہ نہیں بنا سکتا۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی تشکیل نو بارے تعطل کا شکار مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے موقع پر کہی۔ غیر مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے کونسل کو زیادہ نمائندہ بنانے میں کوئی مدد نہیں ملیگی سلامتی کونسل کی تشکیل نو بارے بات چیت میں تعطل بھارت ‘ برازیل ‘ جرمنی اور جاپان پر مشتمل گروپ آف فور کے اس موقف پر پیدا ہوا تھا کہ انہیں سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت دی جائے۔ پاکستان اور اٹلی کی قیادت میں ایک بڑے گروپ یونائیٹڈ فار کنسن سس ( یو ایف سی) نے اس تجویز کی بھرپور مخالفت کی اور بعد ازاں ایک نئی تجویز پیش کی کہ کونسل کے نئے کارکنان کے لئے ایک نئی کیٹگری بنائی جائے جن کی رکنیت کی مدت موجود غیر مستقل ارکان سے زیادہ ہو ‘ پاکستانی مندوب نے اس موقع پر کہا کہ سلامتی کونسل کی تشکیل نو میں مساوی جغرافیائی اور علاقائی تقسیم بنیادی اصول ہونا چاہئے۔

Leave a Reply