وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جرمن وزیر اقتصادی تعاون و ترقی ڈاکٹر گیرڈ ملر کی ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جرمن وزیر اقتصادی تعاون و ترقی ڈاکٹر گیرڈ ملر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 06 اپریل(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جرمنی کے وفاقی وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی ڈاکٹر گیرڈ ملر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف …

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جرمن وزیر اقتصادی تعاون و ترقی ڈاکٹر گیرڈ ملر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 06 اپریل(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جرمنی کے وفاقی وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی ڈاکٹر گیرڈ ملر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جرمنی کی حکومت کی جانب سے پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں بالخصوص پاکستان مائیکرو فنانس انویسٹمنٹ کمپنی میں جرمن ترقیاتی بنک کے ایف ڈبلیو کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مائیکرو اکنامک استحکام کے حصول کے بعد بلند، پائیدار اور مجموعی نمو کے حصول پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں مالیاتی اور ڈیجیٹل شمولیت کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کو بھی اجاگر کیا اور جرمن کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان کے آزادانہ سرمایہ کاری پالیسیوں اور خصوصی اقصادی زونز سے استفادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں بالخصوص آٹوموٹیو اور سولر پی وی میں سرمایہ کاری کریں۔ اس موقع پر جرمن وزیر نے گزشتہ ساڑھے تین سالوں کے دوران پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے دہشت گردی و انتہاءپسندی جیسے چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی امن کے لئے اس کی کوششوں کی تعریف کی۔

Leave a Reply