اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو مضبوط کیا جائے، نظریہ پاکستان نظریہ اسلام ہے، پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی شدید مذمت کرتے ہیں جس کے خاتمے کےلئے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ جمعرات …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا ”استحکام پاکستان سیمینار“ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کو مضبوط کیا جائے، نظریہ پاکستان نظریہ اسلام ہے، پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی شدید مذمت کرتے ہیں جس کے خاتمے کےلئے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو یہاں ”استحکام پاکستان سیمینار“ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں جنہیں ملک کو بہتر اور مستحکم بنانے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیمینار کا اہتمام اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم سب مل جل کر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کےلئے جدوجہد کریں۔ اس سلسلے میں علماءکا بڑا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے، ہم اسے معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے اور پاکستان کے خلاف ہر قسم کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔








