سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا ہوگیا

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 172 روپے …

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 172 روپے کی کمی سے 223,080 روپے سے کم ہو کر 222,908 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 204,490 روپے سے کم ہو کر 204,332 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے پیر کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,950 روپے اور 2,529.14 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,507 ڈالر سے کم ہو کر 2,502 ڈالر ہو گئی۔

مزید خبریں