وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے مشہور امریکی تھنک ٹینک یونائیٹڈ اسٹیٹس امریکہ آف پیس کے چیئرمین کی ملاقات‘ قومی معیشت پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جمعرات کو مشہور امریکی تھنک ٹینک یونائیٹڈ اسٹیٹس امریکہ آف پیس کے چیئرمین سٹیفن جے ہیڈلے نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قومی معیشت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انہیں بتایا کہ پائیدار ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے نتیجہ میں ملک نے مائیکرو اکنامک استحکام میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جمعرات کو مشہور امریکی تھنک ٹینک یونائیٹڈ اسٹیٹس امریکہ آف پیس کے چیئرمین سٹیفن جے ہیڈلے نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قومی معیشت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انہیں بتایا کہ پائیدار ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے نتیجہ میں ملک نے مائیکرو اکنامک استحکام میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ حال ہی میں مشاورت کی ہے۔ وفاقی وزیر نے انہیں معاشی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات میں اقتصادی شرح نمو کے استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 5 فیصد شرح نمو سال کے آخر تک حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءتک شرح نمو 7 فیصد تک بڑھانا حکومتی اہداف میں شامل ہے۔

Leave a Reply