آندھرا پردیش میں دوا ساز فیکٹری کے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہو گئی

148

نئی دہلی۔22اگست (اے پی پی):بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں دوا ساز فیکٹری کے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہو گئی جبکہ 34 افراد زخمی ہو ئے ہیں ۔

اے ایف پی کے مطابق ضلعی پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم دیپیکا نے کہا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز دوپہر کو ضلع اناکاپلی میں ایسائنسٹا نامی کمپنی کے ایک دوا ساز یونٹ میں پیش آیا جس کے باعث کمپنی کے 17 ملازمین ہلاک اور 34 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ہے اور کوئی بھی شخص عمارت کے اندر موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ دھماکہ ری ایکٹر کے قریب گیس لیکج کے باعث ہوا۔ مقامی پولیس افسر ایم بوکایاہ نے بتایا کہ کیمیائی اثرات کے باعث متاثرین کے جسم خوفناک حد تک جھلس گئے۔