بلغراد ۔23اگست (اے پی پی):شمالی سربیا میں آتشزدگی کے واقعہ میں 4بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام نیوز‘‘ کےمطابق سربیا کے وزیر داخلہ ایویکا ڈاسیچ نے کہا ہے کہ یہ آگ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی علی الصبح تقریباً 3 بجےدارالحکومت بلغراد سے 90 کلومیٹر (54 میل) شمال میں واقع نووی ساد شہر میں واقع ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں بھڑک اٹھی تھی۔ ڈاسیچ …
شمالی سربیا میں آتشزدگی کے واقعہ میں 4بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

مزید خبریں
بلغراد ۔23اگست (اے پی پی):شمالی سربیا میں آتشزدگی کے واقعہ میں 4بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام نیوز‘‘ کےمطابق سربیا کے وزیر داخلہ ایویکا ڈاسیچ نے کہا ہے کہ یہ آگ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی علی الصبح تقریباً 3 بجےدارالحکومت بلغراد سے 90 کلومیٹر (54 میل) شمال میں واقع نووی ساد شہر میں واقع ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں بھڑک اٹھی تھی۔
ڈاسیچ نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی وجہ چارجنگ کے لئے لگا ہوا الیکٹرک سکوٹر ہو سکتا ہے۔ڈاسیچ نے مزید کہا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان تھیں۔







