ریاض۔25اگست (اے پی پی):نے لیبر قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے وزارت افرادی قوت کے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت کی ٹیموں نے لیبر مارکیٹ کو ریگولیٹ و کنٹرول کرنے اور لیبر قوانین کو پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سال کے آغاز سے جولائی 2024 کے وسط تک نجی سیکٹر میں 7 لاکھ سے زیادہ اداروں کے تفتیشی دورے …
سعودی عرب میں لیبر قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے وزارت افرادی قوت کے اقدامات

مزید خبریں
ریاض۔25اگست (اے پی پی):نے لیبر قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے وزارت افرادی قوت کے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت کی ٹیموں نے لیبر مارکیٹ کو ریگولیٹ و کنٹرول کرنے اور لیبر قوانین کو پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سال کے آغاز سے جولائی 2024 کے وسط تک نجی سیکٹر میں 7 لاکھ سے زیادہ اداروں کے تفتیشی دورے کیے ہیں۔
ان خلاف ورزیوں میں 59 ہزار891 آجر شامل ہیں جو وزارت کی طرف سے مقرر اجرتوں میں اضافہ کرنے میں ناکام رہے جبکہ 16 ہزار 295 ایسے ملازمین کے ایسے کیسز جنہیں تنخواہیں نہیں ملی تھیں جبکہ 7 ہزار 662 غیرملکیوں کے ایسے کیسز شامل تھے جو سعودی شہریوں کے لیے مخصوص پیشوں یا سرگرمیوں میں کام کرتے تھے۔
وزارت کی ٹیموں نے لوکلائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے کوششیں تیز کرتے ہوئے 5 لاکھ 22 ہزار 92 اداروں کا دورہ کیا۔ ان دورں کے نتیجے میں شہریوں کے لیے روزگار کے 9 ہزار 712 مواقع پیدا ہوئے اور متعدد شعبوں میں لوکلائزیشن کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملی۔
لوکلائزیشن قوانین پر عملدرآمد کرنے والے اداروں کی شرح بڑھ کر 93.5 فیصد ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ تفتیشی ٹیموں نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو 88 ہزار 776 وارننگ جاری کیں جبکہ ایک لاکھ 7 ہزار 329 ادارے لیبر قانون کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔







