ریاض ۔26اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور غزہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ہے ۔ ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی ۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عباس عراقچی کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارک …
سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ، دوطرفہ تعلقات اور غزہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔26اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور غزہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ہے ۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی ۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عباس عراقچی کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔







